سانحہ یوحنا آباد ، مشتبہ دہشت گرد سمجھ کر جلائے گئے دو افراد میں سے ایک کی شناخت ہو گئی ،قصور کے رہائشی 25سالہ محمد نعیم کی شیشے کی دکان تھی ،مقتول کے بھائی نے تھانہ نشتر کالونی میں کارروئی کیلئے درخواست دیدی ،ڈی این اے ٹیسٹ کی رپورٹ آنے کے بعد شناخت بارے حتمی طور پر کچھ کہا جا سکتا ہے ‘ پولیس ،بھائی نے کہا تھا چاول بچا کر رکھنا دو گھنٹے تک واپس آرہا ہو ں ، دوبارہ رابطہ نہ ہو سکا ‘ بہن کی گفتگو
پیر 16 مارچ 2015 21:39
لاہور /قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 مارچ۔2015ء) لاہور کے علاقہ یوحنا آباد میں گرجا گھروں کے باہر خود کش دھماکوں کے بعد مشتبہ دہشت گرد سمجھ کر جلائے گئے دو افراد میں سے ایک کی شناخت ہو گئی ، ورثاء نے ہلاکت کے خلاف تھانہ نشتر ٹاؤن میں درخواست دیدی جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ ڈی این اے ٹیسٹ کی رپورٹ آنے کے بعد شناخت بارے حتمی طور پر کچھ کہا جا سکتا ہے ۔
بتایا گیا ہے کہ گرجا گھروں پر ہونے والے بم دھماکوں کے بعد مشتعل مظاہرین کے ہاتھوں قتل جلائے جانے والے دو افراد میں سے ایک کی شناخت محمد نعیم کے نام ہو گئی ہے۔ 25سالہ محمد نعیم فیروز پور روڈ پر یوحنا آباد سے قصور کی طرف جاتے ہوئے دلو خرد سٹاپ پر شیشے کی دکان کا مالک تھا اور اس کی رہائش قصور کے علاقے للیانی میں تھی۔(جاری ہے)
مقتول نعیم کے بھائی سلیم نے لاہور کے تھانہ نشتر کالونی میں ایک درخواست درج کروائی ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ گزشتہ روز مشتعل مظاہرین کے ہاتھوں ہلاک ہونے والا ایک شخص ان کا بھائی ہے جس کا نام نعیم تھا۔
سلیم کی جانب سے اپنے بھائی کی تصویر بھی درخواست کے ساتھ پولیس کو جمع کروائی گئی ہے اور دعویٰ کیا ہے کہ نعیم شیشہ کاٹنے کا کام کرتا تھا اور کام کے سلسلے میں یوحنا آباد گیا تھا لیکن احتجاج کے دوران مشتعل افراد کے ہتھے چڑھ گیا۔ درخواست میں مظاہرین کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ مشتعل افراد نے نہ صرف ان کے بھائی کو قتل کیا بلکہ ان کی لاش کو زندہ جلایا۔ مقتول کی بہن نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اس کا بھائی اتوار کے روز کام کے سلسلے میں گھر سے نکلا تھا ، نعیم نے گھر سے جاتے وقت کہا تھا کہ چاول بچا کر رکھنا میں دو گھنٹے تک کام سے فارغ ہو کر واپس آرہا ہوں ، بعد میں فون کیا تو بھائی سے رابطہ نہ ہو سکا ۔ اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ ڈی این اے ٹیسٹ کی رپورٹ آنے تک جلائے گئے دونوں افراد کی شناخت بارے حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جا سکتا ، رپورٹ آنے کے بعد ہی اصل حقائق سامنے آئیں گے ۔ واضح رہے کہ اتوار کے روز لاہور کے گرجا گھروں میں ہونے والے بم دھماکوں میں کم از کم 15افراد ہلاک ہو گئے تھے جس کے بعد مشتعل مظاہرین نے دو افراد کو تشدد کرکے قتل کرنے کے بعد جلا دیا تھا۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ذیشان رفیق سے امریکی قونصل جنرل کی ملاقات، دوطرفہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا
چوہدری شافع حسین سے ترکیہ قونصل جنرل کی ملاقات، تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا
وزیر تعلیم کاامتحانی سنٹر پر چھاپہ،4پرائیویٹ انویجیلیٹرز،2سنٹر انچارج سمیت 8افرادگرفتار
غ*وزیر تعلیم کے سرکاری سکولوں اور امتحانی مراکز کے سرپرائز دوروں کا سلسلہ جاری
پنجاب پاپولیشن ویلفیئر اور فارمن کرسچن کالج یونیورسٹی لاہور کے اشتراک سے آگاہی سیمینار کا انعقاد
pپنجاب بھر میں ٹریفک حادثات میں 536 افراد شدید زخمی ہو گئے
eناجائز منافع خوروں کو 5لاکھ 2ہزار روپے جرمانے عائد
ً ٹرانسپورٹیشن کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے مشن پر گامزن ہیں۔ صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ
ٴْآئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پروموٹ ہونے والے آفیشئیٹنگ انسپکٹرز کو کنفرمیشن دے دی
غ*قتل کے مقدمہ میں مطلوب بیرون ملک مفرور ایک اور خطرناک اشتہاری کویت سے گرفتار
۱پنجاب پولیس کی دھاتی ڈور اور پتنگ بازوں کے خلاف مہم جاری ،گذشتہ روز100سے زائد مقدمات درج، 110 ملزمان گرفتار
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
سگریٹ کو مزید مہنگا کرکے نوجوانوں کو تمباکو نوشی سے دوررکھا جاسکتا ہے
-
وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
-
کراچی میں قبضہ مافیا کے کارندوں کا حاملہ خاتون پر تشدد
-
جناح اسپتال میں خواتین ڈاکٹروں کو بطور سزا کمرے میں بند کرنے کا انکشاف
-
سندھ حکومت کا اورنج لائن اور گرین لائن کو جوڑنے کے لئے شٹل سروس شروع کرنے کا فیصلہ
-
حکومت اور جماعتوں کو مل کرخفیہ ایجنسیوں کی سیاست میں مداخلت کوروکنا چاہیے
-
ملک بھر میں چائنیز کی سیکورٹی ہائی الرٹ، بم پروف بسوں کیلئے انتظامات کا آغاز
-
جون سے فیز وائز پلاسٹک بیگز کو بین کردیاجائیگا‘مریم اورنگزیب
-
اسٹیل کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہو گیا
-
عمران خان سمیت اڈیالہ جیل کے تمام قیدیوں سے ملاقاتوں پرپابندی ختم
-
رانا مشعود احمد خان اور ڈاکٹرمختار بھرت وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر مقرر
-
نیپرا نے بجلی کی فی یونٹ قیمت4روپی99پیسے بڑھانے پر فیصلہ محفوظ کر لیا