ورلڈ کپ کوارٹر فائنلز ،پہلے میچ میں کل سری لنکا اور جنوبی کل آمنے سامنے ہوں گے

منگل 17 مارچ 2015 10:51

ورلڈ کپ کوارٹر فائنلز ،پہلے میچ میں کل سری لنکا اور جنوبی کل آمنے سامنے ہوں گے
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار17مارچ ۔2015ء ) ورلڈ کپ 2015ء کا پہلا کوارٹر فائنل سری لنکا اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں کے مابین کل کھیلا جائے گا ۔ آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں کھیلا جانے والامیچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 8بجے شروع ہوگا ۔ دونو ں ٹیمیں اپنے پولز میں 4،4میچز میں کامیاب رہیں تھیں لیکن رن ریٹ کے اعتبار سے جنوبی افریقہ کو سری لنکا پر برتری حاصل ہے ۔

(جاری ہے)

جنوبی افریقہ نے پول بی میں 4فتوحات اور 1.707کے رن ریٹ کے ساتھ دوسری پوزیشن اپنے نام کی تھی جبکہ سری لنکا نے اپنے گروپ میں 4میچز جیت کر 0.371کے نیٹ رن ریٹ کے ساتھ تیسرے پوزیشن حاصل کی تھی ۔ پروٹیز کپتان اے بی ڈیویلیرز کا کہنا ہے کہ ان کی ٹیم یہ ٹورنامنٹ جیت کر’’چوکرز ‘‘ کا برسوں سے لگا داغ دھو نا چاہتے ہیں ۔ دوسرے طرف سری لنکا کے بیٹنگ ان کا مضبوط شعبہ ہے اور تجر بہ کار بلے باز کمار سنگاکارا اس میگا ایونٹ میں 496رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر ہیں جبکہ باؤلنگ میں لا ستھ مالنگا ،نوان کولا سیکرا اور رنگنا ہیراتھ جیسے باؤلرز کا ساتھ ہوگا جوکسی بھی میچ کا پانسہ پلٹ سکتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں