محمد عرفان کی خطرناک انجری کے بعد ورلڈ کپ سے باہر جنید خان کی قسمت جاگ اٹھی

منگل 17 مارچ 2015 11:06

محمد عرفان کی خطرناک انجری کے بعد ورلڈ کپ سے باہر جنید خان کی قسمت جاگ اٹھی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17مارچ۔2015ء)پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باولر محمد عرفان کی خطرناک انجری کے بعد ورلڈ کپ سے باہر جنید خان کی قسمت جاگ اٹھی۔پی سی بی کے ذرائع کے مطابق یو اے ای کے خلاف میچ میں زخمی ہونے والے عرفان کی انجری شدت اختیار کرچکی ہے جس کی وجہ سے وہ ممکنہ طور پر میگا ایونٹ سے باہر ہوسکتے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عرفان کی انجری کو دیکھتے ہوئے پی سی بی نے ان کے متبادل کے طور پر فاسٹ باولر جنید خان کو لاہور ہنگامی طور پر طلب کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا ہے کہ کرکٹ بورڈ نے جنید خان کا آسٹریلیا کا ویزہ اور دیگر تیاریاں بھی مکمل کرلی ہیں، اگر عرفان کی رپورٹ حوصلہ افزا نہ آئی تو ان کی جگہ عرفان کو روانہ کیا جائے گا۔ذرائع کے بقول عرفان کی جگہ جنید خان کا نام لیا جارہا ہے تاہم کسی مشکل کی صورت میں سہیل تنویر کا نام بھی زیرغور آسکتا ہے۔واضح رہے کہ یو اے ای کے خلاف میچ میں انجری کا شکار ہونے والے عرفان پاک اور آئرلینڈ کے انتہائی اہم میچ میں بھی نہیں لئے گئے تھے جس سے ان کی انجری کے خطرناک ہونے کا اندازہ ہوتا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں