فاسٹ باؤلر محمد عرفان ورلڈ کپ 2015ء سے باہر

منگل 17 مارچ 2015 11:25

فاسٹ باؤلر محمد عرفان ورلڈ کپ 2015ء سے باہر

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار17مارچ ۔2015ء ) قومی ٹیم کے دراز قد فاسٹ باؤلر محمد عرفان ورلڈ کپ 2015ء سے باہر ہو گئے ہیں ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق محمد عرفان کو کولہے کی انجری کے باعث آئر لینڈ کے خلاف میچ میں ریسٹ کر وایا گیاتھا جس کے بعد ٹیم مینجمنٹ نے انکا ایم آر آئی کروایا تھا جس کی رپورٹس کچھ زیادہ مثبت نہ آنے کے باعث ٹیم مینجمنٹ نے دراز قد فاسٹ باؤلر کو وطن واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

ٹیم منیجر نوید اکرم چیمہ کے مطابق عر فان کے ورلڈ کپ سے باہر ہونے کے بعد ان کے متبادل کھلاڑی کو سکواڈ میں شامل کرنے کا فیصلہ کوارٹر فائنل مقابلے کے نتیجے کے بعد کیا جائے گا ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں