وزیر اعلیٰ پنجاب نے حافظ نعیم کو جلانے والوں کی فوری گرفتاری کا حکم دیدیا

منگل 17 مارچ 2015 12:38

وزیر اعلیٰ پنجاب نے حافظ نعیم کو جلانے والوں کی فوری گرفتاری کا حکم دیدیا

لاہور: (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17مارچ۔2015ء ) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے گزشتہ روز یوحنا آباد میں خودکش دھماکوں کے بعد شک کی بنیاد پر نعیم کو جلانے والوں کی فوری گرفتاری کا حکم دیدیا یوحنا آباد میں خود کش دھماکوں کے بعد مظاہرین کے تشدد سے جاں بحق ہونے والا شخص کی شناخت ہو گئی۔ مرنے والا قصور کا رہائشی حافظ محمد نعیم تھا۔

(جاری ہے)

حقائق منظر عام پرآنے اور میڈیا پر خبر نشر ہونے کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے یوحنا آباد میں خودکش دھماکوں کے بعد شک کی بنیاد پر نعیم کو جلانے والوں کی فوری گرفتاری کا حکم دیدیا۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا شک کی بنیاد پر کسی فرد کو جلا کر مار ڈالنا انسانیت سوز واقعہ ہے۔ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دے سکتے۔ ادھر وزیر داخلہ پنجاب شجاع خانزادہ نے کہا ویڈیو کے ذریعے مظاہرین کو شناخت کیا جائے گا اور توڑ پھوڑ میں ملوث افراد کیخلاف مقدمات درج ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں