ممتاز بھٹو کی چوہدری سرور سے انکی رہائشگاہ پر ملاقات ‘ملک کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا

منگل 17 مارچ 2015 14:14

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17مارچ۔2015ء) سابق وزیر اعلیٰ سندھ ممتاز بھٹو نے سابق گورنر پنجاب و پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما چوہدری محمد سرور سے انکی رہائشگاہ ڈیفنس میں ملاقات کی ۔اس موقع پر سیاسی صورتحال ، کراچی کے حالات ،بلدیاتی انتخابات سمیت ملک کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے ممتاز بھٹو نے پی ٹی آئی کی سندھ میں مقبولیت کا اعتراف کیا ۔

اس دوران چوہدری محمد سرور نے کہا کہ پی ٹی آئی عمران خان کی قیادت میں ملک کے مظلوم او رپسے ہوئے طبقے کے حقوق کیلئے کوشاں ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ بلدیاتی اداروں کے قیام سے عوام کے مسائل انکی دہلیز پر حل کئے جا سکتے ہیں لیکن حکمران اختیارات اپنے ہاتھ سے نہیں چھوڑنا چاہتے ۔ اس موقع پر مختلف سیاسی امور پر بھی زیر بحث آئے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں