پاکستان اور یمن کے درمیان فٹبال میچ ملتوی

منگل 17 مارچ 2015 14:41

پاکستان اور یمن کے درمیان فٹبال میچ ملتوی

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17مارچ۔2015ء ) پاکستان فٹبال فیڈریشن کے مطابق لاہور کی کشیدہ صورتحال کے باعث پاکستان اور یمن کے درمیان منگل کے روز کھیلا جانے والا میچ ملتوی کردیا گیا۔

(جاری ہے)

پاکستان فٹبال فیڈریشن کے ترجمان نے لاہور سے میڈیا کو جاری بیان میں بتایا کہ فیفا حکام لاہور میں سکیورٹی کی صورتحال پر مطمئن نہیں ہوئے۔ترجمان کے مطابق صورت حال کے باعث پاکستان اور یمن کے درمیان کھیلے جانے والے ورلڈ کپ پری کوالیفائنگ میچ معطل ہوگیا ہے۔دونوں ٹیموں کے درمیان سترہ مارچ کو پنجاب اسٹیڈیم میں فٹ بال میچ کھیلا جانا تھا

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں