لاہور: فیروز پور روڈ پر ٹریفک کی آمدو رفت کا سلسلہ جزوی جبکہ میٹرو بس سروس مکمل طور پر بحال۔

منگل 17 مارچ 2015 15:41

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 17 مارچ 2015 ء) : فیروز پور روڈ کو ٹریفک کیلئے جزوی طور پرکھول دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ سانحہ یوحنا آباد کے بعد پھوٹنے والے بدترین پرتشدد ہنگاموں کے بعد فیروز پور روڈ کو بند کردیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

سانحہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کی آخری رسومات ادا ہو جانے کے بعد فی الحال سڑک کو ایک طرفہ ٹریفک کیلئے کھولا گیا ہے تاہم رینجرز اور پولیس اہلکار علاقے میں امن و امان کے مکمل قیام تک تعینات رہیں گے۔ حالات کی مکمل بہتری کے بعد ہی سڑک کو مکمل طور پر بحال کیا جائے گا۔ دوسری جانب میٹرو بس سروس مکمل طور پر بحال کردی گئی ہے۔ اس سے قبل سکیورٹی خدشاات کے پیش نظر میٹرو بس سروس کو کلمہ چوک تک محدود کردیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں