کمشنر،سی سی پی او اور ڈی آئی جی آپریشنز لاہور سمیت دیگر اعلیٰ عہدیداروں کا یوحنا آباد کا دورہ

ہلاک افراد کی آخری رسومات سے قبل سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف مقدمات درج کیے جاچکے ہیں،سی سی پی او لاہور کی گفتگو

منگل 17 مارچ 2015 16:13

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17مارچ۔2015ء ) سی سی پی او لاہور امین وینس کا کہنا ہے کہ جن افراد نے قانون کی خلاف ورزی کی ان کیخلاف مقدمات درج کیے جاچکے ہیں توڑ پھوڑ میں ملوث عناصر کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی ہو گی۔ منگل کو کمشنر،سی سی پی او اور ڈی آئی جی آپریشنز لاہور سمیت دیگر اعلیٰ عہدیداروں نے یوحنا آباد کا دورہ کیا اور سانحے میں مارے جانے والے افراد کی آخری رسومات سے قبل سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سی سی پی او امین وینس کا کہنا تھا کہ دھماکے کی تحقیقات جاری ہیں، سیکیورٹی انتظامات مکمل اور فول پروف ہیں۔انہوں نے کہا کہ سانحے کے بعد اب تک پانچ مقدمے درج کیے گئے، جن افراد نے قانون کی خلاف ورزی کی انکیخلاف مقدمات درج کیے جاچکے، کسی کو پبلک پراپرٹی کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دینگے۔،سی سی پی او کا کہنا تھا کہ دہشت گرد سب کے مشترکہ دشمن ہیں، ہم سب کو مل کر سانحہ کا مقابلہ کرنا ہو گا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں