لاہور، یوحنا آباد احتجاج کے دوران گاڑی کی ٹکر سے رخمی ہونے والا تیسرا نوجوان بھی دم توڑ گیا

منگل 17 مارچ 2015 20:44

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 مارچ۔2015ء) سانحہ یوحنا آباد کے بعد احتجاج کے دوران گاڑی کی ٹکر سے زخمی ہونے والا تیسرا نوجوان بھی دم توڑ گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سانحہ یوحنا آباد کے بعد مسیحی برادری کی جانب سے احتجاج کا سلسلہ جاری تھا جبکہ اس دوران مشتعل ہجوم نے ایک خاتون مریم صفدر کی گاڑی کو روک کر گاڑی کی توڑ پھوڑ کی کوشش کی جس پر بوکھلا مریم صفدر کی جانب سے گاڑی کو تیزی سے بھگانے کی کوشش میں 3 افراد کو کچل ڈالا۔

اس واقعے کے بعد گزشتہ رات تک 2 افراد جاں بحق ہو گئے تھے جبکہ اس واقعے کا تیسرا زخمی 20 سالہ تنویر بھی لاہور کے جنرل ہسپتال میں دم توڑ گیا۔تاہم پولیس کی جانب سے مریم صفدر کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی جا رہی ہے اور انہوں نے منگل کو عدالت سے ضمانت قبل از گرفتاری بھی کر وا لی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں