شو مئی قسمت …میرا کا دوران ڈرائیونگ فون سننے اوربغیر نمبر پلیٹ گاڑی چلانے پر ایک ہزار روپے کا چالان

منگل 17 مارچ 2015 21:17

شو مئی قسمت …میرا کا دوران ڈرائیونگ فون سننے اوربغیر نمبر پلیٹ گاڑی چلانے پر ایک ہزار روپے کا چالان

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 مارچ۔2015ء)اداکارہ میر ا کا ڈرائیونگ کے دوران موبائل فون سننے اور بغیر نمبر پلیٹ گاڑی چلانے پر چالان ہوگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اداکارہ ڈیفنس میں اپنے گھر سے ایکسر سائز کے لئے جم جارہی تھیں کہ موبائل فون سننے پر ٹریفک و ارڈن نے انہیں روکا اور کاغذات مانگے تو گاڑی کی نمبر پلیٹ بھی موجود نہ تھی۔ میرا کا کہنا تھا کہ ان کی نئی گاڑی ہے جس کی ابھی رجسٹریشن نہیں ہوئی جس پر ٹریفک وارڈن نے اداکارہ کا ایک ہزار روپے کا چالان کردیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں