وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے جنرل کیڈر کے ڈاکٹرز کی گریڈ18 ،19 اور 20میں 10ہزار200سے زائد نئی آسامیوں کی منظوری دے دی

منگل 17 مارچ 2015 23:17

وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے جنرل کیڈر کے ڈاکٹرز کی گریڈ18 ،19 اور 20میں 10ہزار200سے زائد نئی آسامیوں کی منظوری دے دی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 مارچ۔2015ء) وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے جنرل کیڈر کے ڈاکٹرز کی گریڈ18 ،19 اور 20میں 10ہزار200سے زائد نئی آسامیوں کی منظوری دے دی- مشیر صحت خواجہ سلمان رفیق کے مطابق وزیراعلیٰ نے سینئر میڈیکل آفیسر گریڈ 18کی 4943 ، ایڈیشنل پرنسپل میڈیکل آفیسر گریڈ19 کی2510 اور پرنسپل میڈیکل آفیسر گریڈ 20کی 496آسامیوں کی منظوری دی ہے-خواجہ سلمان رفیق نے بتایا کہ وزیراعلی نے لیڈی ڈاکٹرز ایس ڈبلیو ایم او گریڈ18کی 1461 ، اے پی ڈبلیو ایم او گریڈ19کی 656اور پی ڈبلیو ایم او گریڈ 20کی 136نئی آسامیوں کی بھی منظوری دی ہے- خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ محکمہ صحت میں جنرل کیڈز میں طویل عرصہ سے ترقی کے منتظر ڈاکٹرز کی اگلے گریڈ میں ترقی اور آئندہ 10سال تک پرموشن کا روڈ میپ تیار کرلیا گیاہے جس کے بعد ہسپتالوں میں ڈاکٹرز اور سینئر میڈیکل آفیسرز کی کمی کا مسئلہ حل ہو جائے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں