سانحہ یوحنا آباد کیس میں اہم پیش رفت ، حملہ آوروں کی معاونت کرنے والوں کا سراغ لگا لیا

منگل 17 مارچ 2015 23:38

سانحہ یوحنا آباد کیس میں اہم پیش رفت ، حملہ آوروں کی معاونت کرنے والوں کا سراغ لگا لیا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 مارچ۔2015ء) پنجاب پولیس نے سانحہ یوحنا آباد میں گرجا گھروں پر دھماکہ کرنے والے دہشت گردوں کی معاونت کرنے والوں کا سراغ لگا لیا۔تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے یوحنا آباد میں قائم گرجا گھروں میں خود کش حملہ کیا گیا تھا جبکہ پولیس نے تحقیقات میں اہم پیش رفت کی ہے۔

(جاری ہے)

تحقیقات میں پولیس نے خود کش بمبار کی معاونت کرنے والے افراد کا سراغ لگا لیا ہے جبکہ ذرائع کے مطابق بتایا گیا ہے کہ حملہ آوروں نے چرچ کے قریب نشتر کالونی میں کرائے پر مکان لے رکھا تھا جبکہ حملہ کے وقت دہشت گردوں کے سہولت کار جائے وقوعہ پر موجود تھے۔

ذرائع کی جانب سے یہ بھی بتایا گیا ہے کہ دہشت گردوں کا سراغ ان کی فون کالز کو ٹریس کر کے لگایا گیا ہے جبکہ واہگہ بارڈر ، پولیس لائن اور یوحنا آباد دھماکوں میں استعمال ہونے والی خود کش جیکٹس ایک ہی شخص کی تیار کردہ ہیں۔ذرائع کا کہنا تھا کہ خود کش جیکٹس میں مماثلت کے باعث یہ اندازہ لگایا گیا ہے کہ یہ تینوں جیکٹس ایک ہی شخص نے تیار کی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں