لاہور : سانحہ یو حنا آباد کے تین دن بعد علاقہ میں معمولات زندگی بحال

بدھ 18 مارچ 2015 12:25

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 18 مارچ 2015 ء) : سانحہ یوحنا آباد کے تین روز بعد علاقہ میں معمولات زندگی پھر سے بحال ہو گئے ہیں جبکہ علاقہ کے داخلی اور خارجی راستوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے، علاقہ میں کاروباری زندگی بھی معمول پر آتی نظر آئی ہے، جبکہ اہل علاقہ کا کہنا تھا کہ ہماری سکیورٹی کے لیے پولیس تو متعین کی گئی ہے لیکن سکیورٹی کو عارضی نہیں بلکہ مستقل کیا جائے. یادرہے کہ یوحنا آباد میں گذشتہ تین روز حالات اتنے خراب تھے کہ پنجاب پولیس کو رینجرز کی نفری طلب کرنا پڑی.

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں