این اے 125کے دس پولنگ اسٹیشنوں کے تھیلے کھول کر ان کی گنتی کا عمل شروع کر دیا گیا

بدھ 18 مارچ 2015 14:11

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18مارچ۔2015ء) الیکشن ٹربیونل نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 125کے دس پولنگ اسٹیشنوں کے تھیلے کھول کر ان کی گنتی کا عمل شروع کر دیا ۔لاہور میں الیکشن ٹربیونل نے این اے 125میں دھاندلی کیس کی سماعت کی۔اس موقع پر ٹربیونل نے اپنی مرضی کے منتخب کردہ 10پولنگ اسٹیشنوں کے تھیلے کھول کر ان کی دوبارہ گنتی کا عمل شروع کر دیا ۔

(جاری ہے)

ٹربیونل کے جج کا کہنا ہے کہ ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا عمل دو روز میں مکمل ہوگا جس کے بعد حتمی رپورٹ جاری کی جائے گی ۔ اس سے قبل فاضل جج نے خواجہ سعد رفیق اور حامد خان کو اپنی مرضی کے پانچ پانچ پولنگ اسٹیشن منتخب کرنے کا کہا تھا لیکن دونوں رہنماؤں نے اس بارے میں ٹربیونل کو آگاہ نہ کیا جس کے بعد ٹربیونل نے اپنی مرضی کے 10پولنگ اسٹیشنوں کا انتخاب کر کے گنتی کا عمل شروع کر دیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں