لاہور میں دو بہنوں کو تین کروڑ روپے تاوان کیلئے اغوا ء کرلیا گیا

بدھ 18 مارچ 2015 14:11

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18مارچ۔2015ء) لاہور کے علاقے ڈیفنس میں دو بہنوں کو تین کروڑ روپے تاوان کیلئے اغوا ء کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے ڈیفنس میں دو بہنیں ایف اے کی طالبہ حفظہ اور بی اے کی طالبہ مہرو لاپتہ ہوگئیں،لواحقین نے گمشدگی کی رپورٹ درج کرادی جس کے بعد اغوا ء کاروں کی جانب سے ٹیلی فون پر تین کروڑ روپے تاوان مانگ لیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس نے طالبات کے والد جہانگیر کی رپورٹ پر تھانہ بی ڈویڑن میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں