حکومت صوبہ بھر میں عوام کو بنیادی اور جدید سہولیات کی فراہمی کو اپنی ترجیحات بنائے ہوئے ہے

ضلع بہاولپور میں 138.50ملین روپے کی لاگت سے ترقیاتی کام جاری ہے ضلع بھر میں جدید سڑکوں کی تعمیر ، سیوریج اور ٹف ٹائل کا جال بچھایا جارہاہے، ملک اقبال چنٹر

بدھ 18 مارچ 2015 17:18

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18مارچ۔2015ء) صوبائی وزیر کوآپریٹو ملک محمد اقبال چنٹر نے آج بہاولپور میں جاری ترقیاتی کاموں بارے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت صوبہ پنجاب کے ہر علاقہ گلی محلہ کو جدید سہولیات سے آراستہ کرنے کی حکمت عملی عمل پر کاربند عمل ہے۔ اس سلسلہ میں ترقیاتی کاموں کو جلد پایہ تکمیل پہنچادیا جائے گا۔

ضلع بہاولپور میں 138.50ملین روپے کی لاگت سے ترقیاتی کام جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع بہاولپور میں14.80کلو میٹر لمبی سڑک تعمیر کی جائے گی جبکہ 1400فٹ لمبی سڑک بھی اس سمیت تعمیر کی جائے گی جس پر کل لاگت 82.201ملین روپے خرچ ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ بستی کرتا، سادات کالونی، جاوید کالونی، مجید آباد کالونی اور صابر کالونی میں سیوریج اور ٹف ٹائلر تعمیر کی جائے گی جس پر کل لاگت 56.273ملین روپے خرچ ہوں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ سڑکوں کی تعمیر بھلو چوک تاشمالی بائی پاس ، بستی نواب پورہ تاگروان چوک فیکٹری سے جھوک رحیم بخش، جھوک یار محمد سے جھوک باغ علی، بستی امیر پور سے بسی بہادروالا، بستی قادربخش تا گورنمنٹ گرلز مڈل سکول، بقر پور تاچوک جعفری ٹاؤن، چیک پوسٹ لال سوھاراتا پپا چشتی اور جبانگی والا تا بستی حافظ آباد تک تعمیر کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس میں استعمال ہونے والے میٹریل کی چیکنگ کے لیے کمیٹیاں بھی تشکیل دے دی گئی ہے جو ہر موقع پر معائنہ کرکے رپورٹ ارسال کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ سڑکوں کی تعمیر، سیوریج اور ٹف ٹائل لگانے کا کام شروع ہے جو مالی سال کے اختتام تک مکمل کرلیا جائے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں