لاہور: دہشت گرد پاکستان اور پاکستانیوں کے دشمن ہیں، شہباز شریف

جمعرات 19 مارچ 2015 12:04

لاہور: دہشت گرد پاکستان اور پاکستانیوں کے دشمن ہیں، شہباز شریف

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 19 مارچ 2015 ء) : وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق سے ملاقات کی اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ دہشت گرد پاکستان اور پاکستانیوں کے بدترین دشمن ہیں، دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں ہے۔

(جاری ہے)

دہشت گردی کے خلاف جنگ میں افواج پاکستان کی جانب سے دی گئی قربانیاں لازوال ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج ملک میں اتحاد و اتفاق کی پہلے سے کہیں زیادہ ضرورت ہے اور پاکستان کی بہادر قوم دہشت گردی، انتہا پسندی اور فرقہ واریت کو کچلنے کیلئے متحد ہے۔ حکومت دہشت گردی کے ناثور کو ہر حال میں ختم کر کے دم لے گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں