ہدایتکار پرویز رانا کے اصرار پر اداکار نرگس کی شوبز میں واپسی

جمعرات 19 مارچ 2015 13:27

ہدایتکار پرویز رانا کے اصرار پر اداکار نرگس کی شوبز میں واپسی

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2015ء) نامور ہدایتکار پرویز رانا کے اصرار پر اداکار نرگس کی شوبز میں واپسی ، پرویز رانا کی فلم ” دشمن رانی “ میں مرکزی کردار ادا کریں گے ۔ذرائع کے مطابق ہدایتکار پرویز رانا کے اصرار پر اداکارہ نرگس نے 2سال کے بعد ان کی فلم میں کام کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور ان کی نئی بننے والی فلم میں دشمن رانی کا کردار ادا کریں گے ۔

(جاری ہے)

جس کے رائٹر کلیم پاشا اور ہدایتکار پرویز رانا ہوں گے ۔ فلم کی دیگر کاسٹ کو حتمی شکل دینے کا مرحلہ جاری ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ پرویز رانا اپنی فلم ” دشمن رانی “ کو جلد از جلد مکمل کر کے عید الفطر کے موقع پر نمائش کے لئے پیش کریں گے ۔یاد رہے کہ اداکارہ نرگس کے شوبز چھوڑنے کے فیصلے کے وقت ان کی آخری فلم ” نصیبو “ تھی جس کے ہدایتکار پرویز رانا ہی تھے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں