لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عبدالستار اصغر اپنے عہدے کی معیاد پوری ہونے کے بعد ریٹائر ہو گئے

جمعرات 19 مارچ 2015 14:09

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2015ء ) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عبدالستار اصغر اپنے عہدے کی معیاد پوری ہونے کے بعد ریٹائر ہو گئے جسکے بعدعدالت عالیہ میں موجودہ ججز کی تعداد 54 رہ گئی ۔

(جاری ہے)

جسٹس عبد الستار اصغر کی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے لاہور ہائی کورٹ کے ججزلا ں میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس خواجہ امتیاز احمد ،نامزد چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس منظور احمد ملک کے علاوہ دیگر معزز ججز صاحبان ، جو ڈیشل افسران اور عدالتی اہلکاروں نے شرکت کی۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس خواجہ امتیاز احمد نے دیگر معزز ججز صاحبان کے ہمراہ ریٹائر ہونے والے جسٹس عبدالستار اصغر کو سوینیر پیش کرنے کے بعد پھولوں کا گلدستہ دے کر رخصت کیا۔ یاد رہے کہ چیف جسٹس خواجہ امتیاز احمد اور جسٹس سید افتخار حسین شاہ بھی اپنے عہدوں کی معیاد پوری ہونے پر رواں ماہ میں ریٹائر ہو جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں