صنعتی مقاصد کیلئے بجلی کی قیمتوں میں کمی اضافوں کی نسبت کم ہے مزید کمی کی جائے‘افتخار بشیر

جمعرات 19 مارچ 2015 14:25

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2015ء) تاجر رہنما و صدر گرائنڈنگ ملز ایسوسی ایشن پاکستان چوہدری افتخار بشیرایگزیکٹو ممبرسابق ممبر لاہور چیمبرآف کامرس نے نیپرا کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں 2روپے 8پیسے کمی کو خوش آئند قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے عوام اور انڈسٹریز کو ریلیف ملے گا۔انہوں نے کہا کہ انڈسٹری کو تباہی سے بچانا ہے تو صنعتکاروں کو مزید ریلیف دیا جائے پٹرولیم مصنوعات میں کمی کے تناسب سے صنعتی مقاصد کیلئے بجلی کی قیمتوں میں کمی اضافوں کی نسبت انتہائی کم ہے اس لیے بجلی کی قیمتوں میں مزید کمی کی جائے ۔

افتخار بشیر نے کہا کہ صنعتکار بجلی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث مشکلات کا شکار ہیں بجلی کی قیمتوں میں اضافہ سے انڈسٹریز کی پیداواری لاگت میں اضافہ ہونے کے سبب استعمال کی اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوجاتا ہے جس کی وجہ سے مہنگائی مزید بڑھ رہی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت صنعتی ترقی کا ویژن مکمل کرنا چاہتی ہے تو انڈسٹریز کو لوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ قرار دیا جائے اور بجلی کی قیمتوں میں پٹرولیم مصنوعات میں اضافوں کی بناء پر کئے گئے تمام اضافے واپس لیکراسی تناسب سے بجلی کی قیمتوں میں مزید کمی کی جائے تاکہ انڈسٹریز کی پیداواری لاگت میں کمی ہو اور انڈسٹریز سستی اشیاء فراہم کر عو ام کو بجلی کی قیمتوں میں کمی کا حقیقی ریلیف منتقل ہوسکے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں