ہارون آباد ‘گھر سے محنت مزدوری کیلئے آنیولا مزدور جان سے ہاتھ دھو بیٹھا

جمعرات 19 مارچ 2015 14:28

ہارون آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2015ء)گھر سے محنت مزدوری کیلئے آنیولا مزدور جان سے ہاتھ دھو بیٹھا- تفصیل کے مطا بق قر یبی گاؤں بیس تھر ی آر کا رہائشی جبار ولد صابر محنت مزدوری کے لئے شہر آیا ہوا تھا اور میڈیکل بازار میں واقع موبائل شاپ کی دوکان کا لینٹر ڈال رہے تھے دوران کام لوہے کا سریہ بجلی کی تاروں سے ٹکرا گیا جس سے وہ جا ں بحق ہو گیا جبار کی موت کی خبر سن کر گھر میں کہرام پر پا ہو گیا-

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں