پاکستان اور آسٹریلیا کے کھلاڑیوں کی ایڈیلیڈکرکٹ گراوٴنڈمیں بھرپور پریکٹس

جمعرات 19 مارچ 2015 14:31

پاکستان اور آسٹریلیا کے کھلاڑیوں کی ایڈیلیڈکرکٹ گراوٴنڈمیں بھرپور پریکٹس

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2015ء) آئی سی سی کرکٹ ورلڈ 2015ء کے تیسرا کوارٹر فائنل میچ کے لئے پاکستان اور آسٹریلیاکی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے ایڈیلیڈکرکٹ گراوٴنڈمیں پریکٹس کی۔ قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے کوچنگ سٹاف کی زیر نگرانی فیلڈنگ کے شعبہ پر زیادہ توجہ دی۔

(جاری ہے)

اسکے علاوہ کھلاڑی بولنگ اوربیٹنگ کی بھی ٹریننگ کرتے رہے۔کپتان مصباح الحق،شاہدخان آفریدی،یونس خان،عمراکمل،سرفرازاحمدسمیت دیگرکھلاڑیوں نے بیٹنگ اوربولنگ کی پریکٹس کی ۔اورفٹنس لیول بہتربنانے کے لئے مختلف ورزشیں بھی کیں۔آسٹریلیوی کھلاڑیوں نے بھی گذشتہ روزبیٹنگ ،باوٴلنگ اورفیلڈنگ کی پریکٹس کی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں