23 مارچ کود دہشت گرد ی کاخطرہ موجود ہے، حساس اداروں کی وزارت داخلہ کورپورٹ

جمعرات 19 مارچ 2015 16:34

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2015ء) وزارت داخلہ نے تمام صوبوں کو ایک مراسلے کے ذریعے آگاہ کیا ہے کہ 23 مارچ کے موقع پر دہشت گرد کسی بھی صوبہ میں دہشت گردانہ کارروائی کرسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

موٹرسائیکلز، کاروں اور رکشوں میں دھماکہ خیز ڈیوائس لگائی جاسکتی ہے، پولیس اپنی چیکنگ کو مزید سخت کرتے ہوئے دہشت گردوں کی سازش کو ناکام بنائے۔تاہم ذمہ دار ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ پولیس کی اضافی نفری نہ ہونے کی وجہ سے حسا س قرار دی جانے والی سینکڑوں عبادتگاہوں، سرکاری عمارتوں جبکہ غیر ملکی مہمانوں سمیت 7ہزار افراد کو بھی سیکورٹی کی اشد ضرورت ہے۔ ذرائع کے مطابق وفاق اور صوبوں میں تمام دینی مدارس 18 مارچ سے لے کر 24 مارچ تک بند رکھنے کا اعلان پہلے ہی کیا جا چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں