23 مارچ ،دینی مدارس ، مزارات7دن کیلئے بند کرانے کا انکشاف

جمعرات 19 مارچ 2015 16:35

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2015ء)یوم پاکستان تقریبات پروفاقی دارالحکومت میں سکیورٹی کی ذمہ داری فوج کے سپرد کئے جانے اور پنجاب بھر میں سیکورٹی الرٹ کے بعد پنجاب بھر کے دینی مدارس اور مزارات کو7دن کیلئے بند کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

دینی مدارس کے انتظامی امور سے وابستہ ذمہ دار شخصیت نے اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2015ء کو بتایا کہ پولیس کی طر ف سے مدارس کی انتظامیہ سے کہا جا رہا ہے کہ زیر تعلیم طلبہ کو اس عرصے کے دوران کسی دوسری جگہ منتقل کریں یا انھیں گھر بھیج دیا جائے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں