ہم سب آمنہ کے لال مدینہ کے تاجدار حضرت محمد کے امتی اور غلام ہیں

ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی اپنی ذاتی نمود ونمائش اور لیڈر شپ کیلئے چند مخصوص علماء کو اپنے ساتھ ملا کر کام کررہے ہیں، اہلسنت والجماعت کے علماء کا ردعمل

جمعرات 19 مارچ 2015 16:36

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2015ء) اہلسنت والجماعت کے علماء نے سربراہ ادارہ تحریک صراط مستقیم پاکستان ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی کے بارے ملے جلے ردعمل میں کہا ہے کہ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی اپنی ذاتی نمود ونمائش اور لیڈر شپ کیلئے چند مخصوص علماء کو اپنے ساتھ ملا کر کام کررہے ہیں، پیر صوفی اللہ رکھا، مولانا محمد طاہر اکاڑوی، پیر فیض الحسن شاہ، پیر سید عثمان نوری، سید اختر شاہ سمیت دیگر سنی علماء نے اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔

(جاری ہے)

19مارچ۔2015ء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اشرف آصف جلالی ، شیخ طاہر القادری کی طرح سوچ رکھتے ہیں، انہوں نے کہا کہ ناموس رسالت پر سیاست نہیں کرنی چاہیے ہم سب آمنہ کے لال مدینہ کے تاجدار حضرت محمد کے امتی اور غلام ہیں ، ان پر اپنا سب کچھ قربان کرنے کو تیار ہیں لیکن چندے اکٹھا کرنا اور شہرت کا ذریعہ نہیں بنانا چاہیے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں