بلوائیوں کے حملے سے خوفزدہ ہو کر 3 مظاہرین کو کچلنے والی خاتون کی درخواست پر 30نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج

جمعرات 19 مارچ 2015 17:27

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2015ء) سانحہ یوحنا آباد کے بعد بلوائیوں کے حملے سے خوفزدہ ہو کر 3 مظاہرین کو کچلنے والی خاتون مریم صفدر کی درخواست پر 30نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔ مریم صفدر نے اپنے وکیل کے توسط سے تھانہ نشتر ٹاؤن میں واقعے کا مقدمہ درج کرنے کیلئے درخواست دی تھی ۔

(جاری ہے)

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ بلوائیوں نے اس پر حملہ کیا اور انہیں ہراساں کرنے کی کوشش کی جبکہ وہ حملے سے ڈر گئی اور اپنی جان بچانے کیلئے تیز رفتاری سے کار دوڑادی ۔ مریم صفدر کے بقول میری جان کو خطرہ تھا ، ایسے میں جان نہ بچاتی تو اور کیا کرتی ۔ پولیس نے درخواست میں 30نامعلوم افراد کے خلاف دفعہ 354،427اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں