پرویز الٰہی نے ایم کیو ایم کے حوالے سے کسی سوال کا جواب دینے سے انکار کر دیا

جمعرات 19 مارچ 2015 18:23

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2015ء) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے مرکزی رہنما و سابق ڈپٹی وزیرا عظم پرویز الٰہی نے متحدہ قومی موومنٹ کے حوالے سے کسی بھی طرح کے سوال کا جواب دینے سے انکار کر دیا ۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ ہاؤس میں پریس کانفرنس کے دوران جب صحافیوں نے پرویز الٰہی سے صولت مرزا کے ایم کیو ایم کی قیادت پر الزامات کے حوالے سے سوال کیا تو انہوں نے کہا کہ آج صرف کسانوں کا ایشو ہے اسکے لئے پھر پریس کانفرنس کریں گے ۔پرویز الٰہی نے اس موقع پر دیگر سیاسی سوالات کے جوابات دئیے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں