شوبز فنکاروں کے مسائل کا حل حکومت کی اولین ترجیح ہے‘کنول نعمان

جمعہ 20 مارچ 2015 11:39

شوبز فنکاروں کے مسائل کا حل حکومت کی اولین ترجیح ہے‘کنول نعمان

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2015ء) مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی کنول نعمان نے کہا ہے کہ شوبز فنکاروں کے مسائل کا حل حکومت کی اولین ترجیح ہے، فلم انڈسٹری کی بحالی کے لئے ہم ہر قسم کا تعاون کر رہے ہیں اور جہاں ضرورت ہوگی فنکاروں کے ساتھ کندھے کے ساتھ کندھا ملا کر چلیں گے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو مین کنول نعمان نے کہا کہ (ن) لیگ کی حکومت نے پنجاب میں ہمیشہ ثقافت کو فروغ دیا ہے اور شوبز سے وابستہ فنکاروں کو مالی مشکلات سے نجات دلانے کے لئے انہیں وظیفہ دینے کا بھی عمل شروع کر رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم بھی چاہتے ہیں کہ پاکستانی فلم انڈسٹری کی رونقیں بحال ہوں اس کے لئے حکومت ہر تعاون کو تیار ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں