لیجنڈری موسیقار نثار بزمی کی آٹھویں برسی پرسوں منائی جائے گی
جمعہ 20 مارچ 2015 11:49
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2015ء) پاکستا نی فلموں کو اپنی مدھر موسیقی سے دنیا بھر میں منفرد پہچان دلوانے والے لیجنڈری موسیقار نثار بزمی کی آٹھویں برسی پرسوں ( اتوار ) منائی جائے گی ۔سید نثار احمد بزمی نے 1939ء میں آل انڈیا ریڈیو سے بطور آرٹسٹ اپنے فنی کیریئر کا آغاز کیا۔انہوں نے پہلی بار 1946ء میں بھارتی فلم ”جمنا پار “کیلئے میوزک کمپوز کیا اور اپنا نام سید نثار احمد سے نثار بزمی رکھ لیا۔
نثار بزمی نے 40کے قریب بھارتی فلموں کی موسیقی ترتیب دی ۔ پاکستانی فلم انڈسٹری کے معمار فضل احمد فضلی کی جانب سے فلموں میں میوزک دینے کی آفر ملنے پر نثار بزمی 21جون 1962ء کو بھارت سے پاکستان آگئے ۔پاکستان میں پہلا گیت فلم ”ایسا بھی ہوتا ہے “کیلئے کمپوز کیا۔(جاری ہے)
جسکے بول تھے ”محبت میں تیرے سر کی قسم ایسا بھی ہوتا ہے “ اس گیت کو احمد رشدی اور میڈم نورجہاں نے گایا۔
انہوں نے اپنے فنی کیریئر میں 66پاکستانی فلموں کو دلکش مدھر دھنوں سے سنوار کراپنی خدا داد صلاحیتوں کو منوایا۔ انہوں نے پاپ گلوکار عالمگیر کو متعارف کروایا ۔اسکے علاوہ بد ر الزمان ،تنویر آفریدی، فیصل لطیف، شازیہ کوثر، شبانہ کوثر، خورشید نور علی اور دیگر گلوکاروں کو میوزک کے اسرار و رموز سے آگاہ کرتے ہوئے تربیت دی ۔انکے کیریئر کی آخری فلم ”ویری گڈ دنیا ویری بیڈ لوگ “تھی۔ انکے کمپوز کردہ مقبول ترین اور سدا بہار فلمی گیتوں میں اے بہارو گواہ رہنا، اظہار بھی مشکل ہے ، لگا ہے حسن کا بازار دیکھو، رنجش ہی سہی دل ہی دکھانے کیلئے آ، اک حسن کی دیوی سے مجھے پیار ہوا تھا،ہم چلے تو ہمارے سنگ سنگ نظارے چلے ، چلو اچھا ہوا تم بھول گئے ، کچھ لوگ روٹھ کر بھی لگتے ہیں کتنے پیارے شامل ہیں۔ انہیں پرائیڈ آف پرفارمنس سمیت متعدد فلمی ایوارڈز سے بھی نوازا گیا ۔ نثار بزمی 83سا ل کی عمر میں 22مارچ 2007ء کو خالق حقیقی سے جاملے تھے ۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
وزارت مذہبی امور کے زیر اہتمام عازمین حج کیلئے تربیتی پروگرام کا انعقاد
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
دیہی خواتین کی طرح خانہ بدوش خواتین میں نسوانی بیماریوں کی شرح زیادہ ہے تاہم انہیں آگاہی کی ضرورت ہے، ..
لیسکو کی جانب سے نادہندگان کے خلاف مہم جاری
اسسٹنٹ ڈائریکٹر اعجاز بخاری محکمہ جیل خانہ جات میں 41سال خدمات سر انجام دینے کے بعد ریٹائر ہو گئے
وزیر تعلیم پنجاب نے امتحانی شکایات سے آگاہی کیلئے واٹس ایپ نمبر جاری کر دیا
وزیرزراعت عاشق حسین کرمانی سے ڈائریکٹر سیلز ایشیا کن کمپنی سٹفین اوڈن کی ملاقات
بشریٰ بی بی اپنے بیڈ روم میں بیٹھ کر سزا پوری کر رہی ہیں ،فتنہ فساد پارٹی کو پروپیگنڈے کے علاوہ کوئی کام ..
چین کی آٹھ کمپنیاں نواز شریف آئی ٹی سٹی میں فوری طور پر کام کرنے کیلئے تیار، پاکستان کے پہلے آئی ٹی ..
کمشنر لاہور و چیئرمین لاہور بورڈ محمد علی رندھاوا کا امتحانی مراکز ہالز لارنس روڈ کا دورہ
جی سی یو میں بائیو سائنسز کے موضوع پر انٹرنیشنل کانفرنس کا انعقاد
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کانیاریکارڈقائم،انڈیکس 619.79 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 70909.90 پوائنٹس پربند
-
پہلا ٹی20، بابراعظم، شاہین کی ایک دوسرے سے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل
-
شادی اور ماں بننے کے بعد بورڈ کی سپورٹ سے کم بیک کامیاب ہوا،بسمہ معروف
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو