اداکارہ و ماڈل زارا ملک پھوپھی بن گئیں

جمعہ 20 مارچ 2015 12:16

اداکارہ و ماڈل زارا ملک پھوپھی بن گئیں

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2015ء) اداکارہ و ماڈل زارا ملک پھوپھی بن گئیں ۔ گزشتہ روز ان کے بھائی کی اہلیہ نے مقامی ہسپتال میں خوبصورت بچی کو جنم دیا ۔

(جاری ہے)

اداکارہ زارا ملک نے اپنے بھائی کے ہاں بیٹی کی پیدائش پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بیٹیاں خدا کی رحمت ہوتی ہیں اور خدا نے ہمارے گھر بھی رحمت عطا کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے تمام گھر والے بچی کی پیدائش پر بہت خوش ہیں اور آئندہ تین روز میں بچی کا نام بھی رکھ دیا جائیگا ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں