ٹیوٹا نے پیشہ ورانہ کوکنگ کورس میں 1200 افراد کو تربیت دیدی ‘ عرفان قیصر شیخ
جمعہ 20 مارچ 2015 13:08
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2015ء) چیئرپرسن ٹیوٹا عرفان قیصر شیخ نے کہا ہے کہ ٹیوٹا نے پیشہ ورانہ کوکنگ کورس میں 1200 افراد کو تربیت دیدی ،6 ماہ دورانیہ کا کورس کامیابی سے گورنمنٹ ٹیکنیکل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ گلبرگ میں شروع ہے ،کوکنگ کورس کے پاس آؤٹ اپنا کاروبار،ملک و بیرون ملک ہوٹل / ریستوران میں اپنی صلاحیتوں کو استعمال کر رہے ہیں، قابل ذکر ہوٹل / ریستوران میں سرینا، پرل کانٹی نینٹل، ہاسپیٹلیٹی ان ہوٹل، آواری، رائل پام گالف اینڈ کنٹری کلب، ڈیفنس کلب سمیت دیگر معروف ہوٹل / ریستوران کے علاوہ دبئی، ملائیشیا، تھائی لینڈ، جنوبی افریقہ میں خدمت کر رہے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹیوٹا سیکرٹریٹ میں کوکنگ کورس کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔(جاری ہے)
چیف آپریٹنگ آفیسر جواد احمد قریشی، جنرل منیجرزحامد غنی انجم، اظہر اقبال شاد، عبدالقیوم اور دیگر افسران اس موقع پر موجود تھے۔عرفان قیصر شیخ نے کہاکہ اس کوکنگ کورس کو ریسٹورینٹ شعبے میں ماہر افرادی قوت کی کمی کو مدنظر رکھتے ہوئے متعارف کرایا گیا ۔
اس کورس سے نہ صرف غریب طبقے نے بلکہ ملازمت حاصل نہ کرنے والے اعلی قابلیت کے حامل افراد کوبھی ٹریننگ دی گئی ہے تاکہ ٹریننگ حاصل کرنے کے بعد ہنر مند روزگار کے قابل ہو سکیں ۔ ہوٹل اور ریستوران کی صنعت نے ہمارے پاس آؤٹ کی سروسز استعمال کر کے مثبت فیڈ بیک دیا ہے اور ٹیوٹا کی جانب سے شروع کئے گئے کورس کو خوش آئند قرار دیا ہے ۔چیئرپرسن ٹیوٹا نے مزید کہا کہ اس کورس میں تربیت حاصل کرنے والے نوجوان مردوں اور عورتوں کو صوبہ پنجاب کے علاوہ علاقائی ثقافت کو مد نظر رکھتے ہوئے ماہر بنایا جاتا ہے ۔کورس کے دوران ٹریننگ مختلف کھانے پکانے کی تکنیک اپنانے، مشرقی براعظم اور بحیرہ روم کے خوراک کے پکوان کی تیاری پر بھی مرکوز ہے۔ تربیت کے دوران زیر تربیت افرادی قوت کو حفظان صحت کے اعلی ترین معیارات کو برقرار رکھنے ،کھانے کی حفاظت کے عمل،دوران کام حادثے کی روک تھام اور حفظان صحت کے متعلق احتیاطی تدابیر کی آگاہی دی جا تی ہے۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
آندھی و گرج چمک کے ساتھ بارش کے امکانات کے پیش نظر صوبہ بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری
لاہور چیمبر میں ممبران کو ٹیکس معاملات پر آگاہی فراہم و دیگر مسائل کے حل کیلئے ٹیکس کلینک کا انعقاد
وزیر بلدیات پنجاب کی زیرصدارت اجلاس،لاہور ری ویمپنگ پلان میں پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیا
لاہور، دفتر صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب میں ضمنی انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس
کمشنر کی زیرِ صدارت روٹی و نان کی قیمتوں کے اطلاق وستھرا پنجاب کے اقدامات کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس
لاہور بورڈ سے منسلک ہونے کیلئے ہائی و ہایئر سیکنڈری سکولز و کالجز کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس
جماعت اسلامی پاکستان کے نو منتخب امیرنے حلف اٹھا لیا،سیاست عبادت سمجھ کر کرتے ہیں ،حافظ نعیم الرحمن
سوئی ناردرن کاگیس چوروں کیخلاف کریک ڈائون جاری، مزید 162 کنکشن منقطع، جرمانہ عائد
لاہورہائیکورٹ کی کامیاب امیدوارکے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کیخلاف درخواست پر مدمقابل امید وار کو ترمیم ..
لاہورہائیکورٹ،سیاستدانوں کے نام پر سرکاری عمارتوں ،شاہراہوں ودیگر مقامات کو منسوب کرنے کیخلاف درخواست ..
پرویز الہی ٰکیخلاف دو مختلف مقدمات میں ایک بار پھر فرد جرم عائد نہ ہوسکی،سماعت دو مئی تک ملتوی
پراسیکیوشن دفتر میں کیسوں کا ریکارڈ گم کرنے پر دو کلرکوںکو ایک ایک سال سروس ضبطی کی سزا
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا
-
پاکستان میں سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کے لئے بڑی صلاحیت موجود ہے.عطاءتارڑ
-
وزیراعظم نے بجلی کے ترسیلی نظام اور تقسیم کار کمپنیوں کی بہتری کیلئے ترجیحی پلان مرتب کرکے آئندہ ہفتے پیش کرنے کی ہدایت کردی
-
بین الاقوامی سرمایہ کاری کے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے عالمی شہرت یافتہ ماہرین کی خدمات لی جائیں.شہباز شریف
-
جماعت اسلامی فارم 47 کے تحت مسلط حکومت کے خلاف بڑی تحریک برپا کرے گی
-
لاہور ہائی کورٹ نے فواد چوہدری کو 36 کیسز میں عبوری ضمانت کی درخواست دائر کرنے کے لیے 7 دن کی مہلت دیدی
-
ضروریات زندگی کی بڑھتی قیمتوں سے خاندانوں پر دباﺅبڑھ رہا ہے‘شہریوں کے حقوق اورگڈ گورننس کیلئے اصلاحات ناگزیرہیں.صدر آصف زرداری
-
صرف 2 گیندوں بعد ہی میچ ختم
-
یوٹیلیٹی اسٹورز پر وزیراعظم ریلیف پیکج جاری رکھنے کا فیصلہ، 5 اشیاء پر سبسڈی برقرار
-
راولپنڈی میں بارش رک گئی، پاک نیوزی لینڈ میچ چند اوورز تک محدود کر دیا گیا
-
پی ٹی آئی رہنماء نے الزام لگایا کہ سعودی امداد چوروں کو مضبوط کرنے کی کڑی ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے میں کسٹم اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت