شعبہ طب کو محبت کے جذبے سے آگے بڑھانے والے جنت کما رہے ہیں ‘ مقررین

جمعہ 20 مارچ 2015 13:16

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2015ء)شعبہ طب انبیاء اکرام کی میراث ہے اس کو خلوص نیت کے ساتھ محبت و ہمدردی کے جذبے سے شر سار ہو کر آگے بڑھانے والے انسانیت کے لیے دنیا میں ہی جنت کما رہے ہیں طبیہ کالج کا یہ چوتھا کونو وکیشن اس بات کا عمازی کر تا ہے کہ یہ صحیح معنوں میں طب و حکمت کے لیے جہاد کر رہے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار قومی طبی کونسل کے ایڈمنسٹریٹر حکیم رضوان حفیظ ملک (ستارہ و تمغہ امتیاز) نے خطاب کر تے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

مقررین میں پر وفیسر حکیم طاہر پر ویز بھٹی ، حکیم افتخار مبین عر شی ، حکیم سر فراز احمد بھٹی ، حکیم محمد افضل میو ، حکیم عمران لودھی ، حکیم امین بیگ، ڈاکٹر خرم شہزاد، حکیم مدثر مظفر سواتی ، حکیم ظفر اللہ انبالوی، حکیم سید عمران فیا ض ،عبد العزیز بھٹی ایڈو وکیٹ او ر سعید احمد طاہر شامل تھے ۔بابائے طب پروفیسر ڈاکٹر حکیم طاہر پر ویز بھٹی صاحب کو ان کی بہترین طبی خدمات کے اعتراف میں (سواتی ایوارڈ) اور لائف ٹائم اچیو منٹ ایوارڈ دیا گیا ۔ مقررین نے کہا کہ شعبہ طب کو محبت کے جذبے سے آگے بڑھانے والے جنت کما رہے ہیں ،طبیہ کالج کا یہ کانو کیشن اس بات کا ثبوت ہے کہ ہم علم کا جہاد کر رہے ہیں ۔طبیہ کالجز کے فنڈز کے حوالے سے اقدامات کر رہے ہیں بہت جلداس میں اضافہ کریں گے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں