اذلان شاہ ہاکی میں پاکستانی شمولیت کیلیے انوکھی تجویز سامنے آگئی

جمعہ 20 مارچ 2015 14:24

اذلان شاہ ہاکی میں پاکستانی شمولیت کیلیے انوکھی تجویز سامنے آگئی

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2015ء ) سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ انتظامیہ نے پاکستانی ٹیم کو ایونٹ کا حصہ بنانے کیلیے انوکھی تجویز دے دی، آرگنائزنگ سیکریٹری کے مطابق اگر پاکستانی وزیر اعظم ملائشیئن ہم منصب سے رابطہ کر کے درخواست کریں تو کوئی صورت نکل سکتی ہے۔ذرائع کے مطابق ایک سابق پاکستانی ہاکی اولمپئن نے ایپوہ میں سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے آرگنائزنگ سیکریٹری سلوا راج سے ملاقات کر کے ٹیم کو ایونٹ کا حصہ نہ بنانے کے بارے میں پوچھا، آرگنائزنگ سیکریٹری کا کہنا تھا کہ گرین شرٹس کی ٹورنامنٹ میں عدم شرکت کے بارے میں وہ کچھ نہیں بتا سکتے تاہم شیڈول جاری ہونے کے باوجود اگر وزیر اعظم ملائیشین ہم منصب سے فون پر رابطہ کر کے اپنی ٹیم کو ٹورنامنٹ میں شامل کرنے کی درخواست کریں تو کچھ ہو سکتا ہے، بصورت دیگر ہمارے پاس کوئی دوسرا آپشننہیں ہے۔

(جاری ہے)

ایونٹ5سے12 اپریل تک ایپوہ میں کھیلا جائے گا جس میں آسٹریلیا، کینیڈا، کوریا، بھارت، نیوزی لینڈ اور ملائیشیا شامل ہیں۔ افتتاحی روز 3میچز کھیلے جائینگے، آسٹریلیا کا مقابلہ کینیڈا کے ساتھ ہوگا، کوریا کی ٹیم بھارت کے خلاف میدان میں اترے گی جبکہ نیوزی لینڈ کی سائیڈ میزبان ملائیشیا کے خلاف ایکشن میں دکھائی دے گی۔ اگلے روز مزید3 میچز ہوں گے، کینیڈا کی ٹیم کوریا کیخلاف کھیلے گی، نیوزی لینڈ کا میچ بھارت سے ہوگا جبکہ آسٹریلیا کا مقابلہ ملائیشیا کے ساتھ شیڈول ہے۔

8 اپریل کو کینیڈا کا ٹکراوٴ نیوزی لینڈ کے ساتھ ہوگا،کوریا کی ٹیم آسٹریلیاکے خلاف میدان میں نظر آئے گی جبکہ بھارت کا میچ ملائیشیا کے ساتھ طے ہے۔9 اپریل کو کینیڈا کی ٹیم نیوزی لینڈ کیخلاف میچ کھیلے گی، نیوزی لینڈ اور آسٹریلیاکا سامنا ہوگا۔ دن کے آخری میچ میں ملائشیا کا مقابلہ کوریا کے ساتھ ہوناہے گا۔11 اپریل کو آسٹریلیا اور بھارت کی ٹیمیں میدان میں اتریں گی، کوریا کا میچ نیوزی لینڈ جبکہ ملایشیا کا مقابلہ کینیڈا کے ساتھ ہوگا۔اذلان شاہ ٹورنامنٹ کا فائنل 12اپریل کو شیڈول ہے ، اسی روز پوزیشن میچز بھی ہوں گے

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں