نصاب تعلیم قومی زبان اردو میں یکساں لاگو کیا جائے،غلام عباس صدیقی

جمعہ 20 مارچ 2015 16:51

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2015ء) تعلیم کے ذریعے ہی پاکستان ترقی کر سکتا ہے پاکستان کا نصاب تعلیم قومی زبان اردو میں یکساں لاگو کیا جائے ،انگلش میڈیم کے ناکام تجربات سے فائدہ کی بجائے نقصان ہوا انگلش میڈیم سے طلبہ میں مایوسی پیدا ہوئی ان خیالات کا اظہار اسلامی تحریک طلبہ پاکستان کے چیئرمین غلام عباس صدیقی نے اپنے ایک بیان میں کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ قومی تعلیمی اداروں کو این جی اوز کو فروخت کرنے کی بجائے حکومت وسائل بروئے کار لا کرتعلیمی معیار بلند کرے دشمنوں سے پیسے لیکر تعلیم کی گاڑی چلانے والی قومیں تباہ ہوجاتی ہیں حکمران ہوش کے ناخن لیں۔انہوں نے کہا کہ ملک میں دہشت گردی،بے گناہ انسانوں کی قتل کرنے،ملکی املاک کو نقصان پہنچانے کی کوئی گنجائش نہیں۔

(جاری ہے)

صولت مرزا کے بیان سے ثابت ہوگیا کہ دہشت گردی کون کر رہا ہے ؟حکومت تمام حقائق منظر عام پر آنے تک صولت مرزا کی پھانسی موخر کرے تاکہ قوم کو شہر قائد کا امن تباہ کرنے والوں کی حقیقت کا درست اندازہ ہوسکے ،اسلامی تحریک طلبہ کے سربراہ نے کہا کہ شہر قائد ایک عرصہ سے امن کا متلاشی تھا حکومت کے جرأت مندانہ اقدام سے شہر قائد کا امن دوبارہ بحال ہوکر رہے گا ،کراچی کو کرچی کرچی کرنے والے اب خود کرچی کرچی ہوتے نظر آرہے ہیں حکومت کادہشت گردوں کے آٹھ سرپرستوں کے نام ای سی ایل میں ڈالنا احسن اقدام ہے پیپلزپارٹی کی طرف سے دہشت گردوں کی حمایت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں پیپلز پارٹی اپنی پالیسی پر نظر ثانی کرے ورنہ قوم پی پی کو بھی دہشت گردوں کا ساتھی سمجھنے پر مجبور ہوجائے گی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت شک کی بنیاد پر بے گناہ گرفتارافراد کو فی الفور رہا کرنے کا بندوبست کرے اسلامی تحریک طلبہ علم وعمل کی بنیاد پر ملک میں طلبہ کے اندر تعمیری مہم جاری کئے ہوئے ہے جس کے ملکی ترقی میں اہم نتائج برآمد ہوں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلامی تحریک طلبی کے مرکزی ذمہ داران سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے کیاانہوں نے مزید کہا کہ اسلامی تحریک طلبہ تعلیمی اداروں میں ہولڈ کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی ہم نبی اکرم ﷺ کے نظام رحمت ،نظام خلافت کا طلبہ میں شعور بیدار کرکے انھیں پاکستان کا باعمل اہم ترین شہری بنانا چاہتے ہیں ،قوم کو مخلص ،عوام سے سچا پیار کرنے والے رہنما کی ضرورت ہے انشاء وہ قائد اسلامی تحریک طلبہ کی صف سے قوم کو ملے گا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں