یونیورسٹی آف گجرات لاہور کیمپس کے زیراہتمام پوسٹر مقابلہ:طلبہ وطالبات کی بھرپور شرکت

جمعہ 20 مارچ 2015 16:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2015ء) یونیورسٹی آف گجرات لاہور کیمپس نے پوسٹر مقابلہ ؛کا اہتمام کیا۔پوسٹر مقابلہ کا مقصد طلبہ وطالبات کی صلاحیتوں کی نشوونما کرنا اور انھیں نصابی سرگرمیوں کے علاوہ غیرنصابی سرگرمیوں کے ذریعہ طلبہ کے اندر چھپے فن کو ابھارنا تھا ۔پوسٹر مقابلہ کے مہمان خصوصی سروسز اکیڈمی لاہور کے پرنسپل شبیر حسین چوہدری تھے ۔

چیف ایگزیکٹیو یونیورسٹی آف گجرات لاہور کیمپس فاروق بلوچ اور ڈائریکٹر اکیڈمک فرخ اعوان نے بہترین مقابلہ میں اول ،دوئم،سوئم،طلبہ وطالبات میں انعامات تقسیم کئے ۔

(جاری ہے)

ان پوسٹر مقابلہ جات میں انگلش اور اُردو پوسٹر زکا مقابلہ میں بھرپور دلچسپی ظاہر کی۔ طلبہء نییونیورسٹی آف گجرات لاہور کیمپس کی انتظامیہ کی ایسے مقابلہ کروانے کی تعریف کی۔

چیف ایگزیکٹو یونیورسٹیفاروق بلوچ اور ڈائریکٹر اکیڈمک فرخ اعوان نے پوسٹر مقابلہ کی انعامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے طلبہ سے کہا کے وہ اپنے اندر فنی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے ایسے مقابلہ جات میں بھرپور شرکت کریں ۔ تاکہ تعلیم کے ساتھ ساتھ وہ عملی زندگی میں کامیاب ہو سکیں۔ اور پاکستان کی تعمیر وترقی کے لیے اپنا کردار ادا کر یں تاکہ پاکستان کے وجود کے حقیقی مقاصد کو پورا کیا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں