حکومتی اقدامات سے غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر گذشتہ سال بڑھ کر16 ارب ڈالر ہوگئے‘ بجٹ خسارہ کم ہوا ہے، تیل کی عالمی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے افراط زر میں بھی کمی ہورہی ہے،

پارلیمانی سیکرٹری برائے ویمن ڈویلپمنٹ راشدہ یعقوب شیخ کا بیان

جمعہ 20 مارچ 2015 18:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2015ء) پارلیمانی سیکرٹری برائے ویمن ڈویلپمنٹ راشدہ یعقوب شیخ نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات سے غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر گذشتہ سال بڑھ کر16 ارب ڈالر ہوگئے ، بجٹ خسارہ کم ہوا ہے، تیل کی عالمی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے افراط زر میں بھی کمی ہورہی ہے ۔جمعہ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ گذشتہ ماہ پاکستان نے ثابت کیا کہ معاشی بہتری کے باعث وہ بین الاقوامی بینک برائے تعمیرنو و ترقی سے قرضہ حاصل کرنے کا اہل ہوگیا ہے اور آئندہ4 سالوں کیلئے دو ارب ڈالر کا قرضہ حاصل کرسکے گا پاکستان6.6 ارب ڈالر کے قرضے کی شرائط کو پورا کرے گا پاکستان نے مستقبل میں ترقی کے لئے اچھی بنیاد رکھ دی ہے اور پاکستان کی معیشت میں اس سال4.3 فیصد کی شرح سے اضافہ ہوگا جو گذشتہ5 سالوں میں اوسطاً3.6 فیصد تھی۔

(جاری ہے)

پاکستان کا پبلک فنانس کریڈٹ مثبت ہے اور گذشتہ سال داخلی سیاسی چیلنجوں کے باوجود ملک معاشی استحکام کی جانب گامزن ہے۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم محمد نوا ز شریف6 ماہ کے احتجاج، کمزور معیشت اور امن وامان کی صورتحال کے باوجود ملکی معیشت کی ترقی کے سفر میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ تیل کی قیمتوں میں کمی، بیرون ملک سے ترسیل زر میں اضافہ اور صارفین کے اضافی مصارف ملک کو 7 سال میں زیادہ ترقی کی جانب گامزن کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں