وفاق المدارس الشیعہ کی تقریب تقسیم لیپ ٹاپ( آج) جامعتہ المنتظر میں ہوگی

جمعہ 20 مارچ 2015 22:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2015ء ) حکومت پنجاب نے وفاق المدارس الشیعہ پاکستان سے ملحقہ مدارس کے پوزیشن ہولڈرز طلبا و طالبات کیلئے 80۔ لیپ ٹاپ دیے ہیں۔ جو آج بروز ( ہفتہ) کو جامعتہ المنتظر میں تقریب کے دوران26۔طلبا اور 54۔ طالبات میں تقسیم کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

وفاق المدارس الشیعہ کے صدر آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی نے حکومت کی طرف سے تمام وفاق المدارس کے ہونہا ر طلبا میں لیپ ٹاپ کی فراہمی کو سراہتے ہوئے وزیر اعلٰی پنجاب کا شکریہ اداکیا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے لیپ ٹاپ فراہم کرکے دینی تعلیمی اداروں کے طلبا و طالبات کی صلاحیتوں کو تسلیم کیا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں