ملکی بقا اورترقی کیلئے انتہا پسندی کا خاتمہ ناگزیر ہے مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کیلئے علماء کرام اورمختلف مذاہب کے اکابرین کو اپنا کردارادا کرنا ہے‘موجودہ حالات میں اتحاد اور اتفاق کے ساتھ آگے بڑھنا ہے،

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی وفاقی وزیر مذہبی امور کی ملاقات میں گفتگو

جمعہ 20 مارچ 2015 23:35

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2015ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہاہے کہ ملک کی بقا اورترقی کیلئے انتہا پسندی کا خاتمہ ناگزیر ہے ، یوحنا آباد میں پیش آنے والے واقعات کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ،دہشت گردی کے خاتمے کیلئے تمام سیاسی ،مذہبی جماعتیں اور ادارے ایک صفحے پر ہیں۔ وہ جمعہ کووفاقی وزیر مذہبی امورسردار محمد یوسف سے ملاقات میں گفتگو کررہے تھے۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے اموراورملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی بقا اورترقی کیلئے انتہا پسندی کا خاتمہ ناگزیر ہے۔ یوحنا آباد میں پیش آنے والے واقعات کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔

(جاری ہے)

دہشت گردی کے خاتمے کیلئے تمام سیاسی ،مذہبی جماعتیں اور ادارے ایک صفحے پر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مذہبی رواداری اورہم آہنگی کے فروغ کیلئے علماء کرام اورمختلف مذاہب کے اکابرین کو اپنا کردارادا کرنا ہے۔ پنجاب حکومت نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت انتہائی موثر اقدامات کیے ہیں ۔ نیشنل ایکشن پلان پر موثر عملدرآمد سے ہی ملک سے دہشتگردی،انتہا پسندی اورفرقہ واریت کا خاتمہ ہوگا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ موجودہ حالات میں اتحاد اور اتفاق کے ساتھ آگے بڑھنا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں