قومی کرکٹ کے اپریل میں دورہ بنگلہ دیش کے امکانات روشن ہوگئے

ہفتہ 21 مارچ 2015 13:17

قومی کرکٹ کے اپریل میں دورہ بنگلہ دیش کے امکانات روشن ہوگئے
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 21مارچ ۔ 2015ء ) قومی کرکٹ کے اپریل میں دورہ بنگلہ دیش کے امکانات روشن ہوگئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے پاکستان کرکٹ بورڈ کو دورہ بنگلہ دیش کے لیے گرین سگنل مل گیا ہے ، پی سی بی کا ایک وفد جلد بنگلہ دیش کا دورہ کر کے سکیورٹی حالات کا جائزہ لے گا جس کے بعد قومی ٹیم کے دورہ بنگلہ دیش کے لیے حتمی تاریخ کا تعین کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

اس سے قبل پی سی بی نے اس دورے کے لیے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ سے آمدنی کا نصف حصہ ما نگا تھا ، پی سی بی کا کہنا تھا کہ یہ پاکستان کی ہوم سیریز تھی لہذا اس سیریز کی نصف آمدنی پر اسکا حصہ بنتا ہے تاہم بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کی جانب سے پس وپیش سے کام لیے جانے کے باعث یہ سیریز کھٹائی میں پڑ گئی تھی ۔ یاد رہے کہ قومی ٹیم نے اپریل اور مئی میں دو ٹیسٹ ، تین ون ڈے اور ایک ٹی ٹونٹی میچ کی سیریز کے لیے بنگلہ دیش کا دورہ کر نا تھا ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں