وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف سے چین کے قونصل جنرل یو بورن کی ملاقات

ہفتہ 21 مارچ 2015 13:36

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21مارچ۔2015ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے چین کے قونصل جنرل یو بورن کی ملاقات‘باہمی دلچسپی کے امور اور پاک چین تعلقات کے فروغ کے حوالے سے بات چیت کی گئی ۔ ہفتے کے روز لاہور میں ہونیوالی ملاقات کے دوران وزیر اعلی شہبا زشر یف نے کہا کہ چین پاکستان کا انتہائی بااعتماداور مخلص دوست ہے‘چین نے ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے دور میں پاک چین تعلقات کے نئے باب کھلے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاک چائنہ اکنامک کوریڈور سے معاشی، اقتصادی اور تجارتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گاجبکہ قونصل جنرل یو بورن نے کہا کہ ہم پاکستان کو اپنا بھائی سمجھتے ہیں اور چین کی لیڈرشپ پاکستان کی موجودہ قیادت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں