ماڈل اریبہ عرف عبیرہ کی میت قبر کشائی کے بعد ورثا ء کے حوالے کر دی گئی

ہفتہ 21 مارچ 2015 16:02

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21مارچ۔2015ء) لاہور میں قتل ہونیوالی ماڈل اریبہ عرف عبیرہ کی میت قبر کشائی کے بعد ورثا ء کے حوالے کر دی گئی جسے وہ تدفین کے لیے سیالکوٹ لے گئے۔ ماڈل اریبہ عرف عبیرہ کی لاش 13جنوری کو لاہور کے علاقے شیرا کوٹ کے بس اسٹینڈ میں ایک بیگ سے ملی تھی ۔ شناخت نہ ہونے پر اسے امانتا میانی صاحب قبرستان میں دفن کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

مقتولہ کی شناخت ہونے کے بعد اس کے قاتل پکڑے گئے تو اریبہ کے اہلخانہ نے عدالت سے استدعا کی کہ قبر کشائی کی اجازت دی جائے تاکہ وہ اریبہ کو سیالکوٹ میں آبائی قبرستان میں دفنا سکیں ۔ عدالت کی جانب سے اجازت ملنے کے بعد ماڈل اریبہ میانی صاحب قبرستان میں قبر کشائی کی گئی اور لاش شناخت کیلئے ورثا ء کے حوالے کر دی گئی جے کے بعد ورثاء اریبہ کی میت کو لیکر سیالکوٹ روانہ ہو گئے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں