مزدور ں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے والی کرپٹ حکومت ناکام ہو چکی ہے ‘ سجاد بلوچ

ہفتہ 21 مارچ 2015 16:05

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21مارچ۔2015ء) مسلم لیگ (ق) لیبر ونگ پنجاب کے صدر سجاد بلوچ نے کہا ہے کہ موجودہ حکمران مزدورں کے حقوق پر ڈاکہ ڈال رہے ہیں مزدورں کو ان کے بنیادی حقوق سے محروم کیا جارہا ہے ،حکومت مزدوردشمن پالیسی پر گامزن ہے ،موجودہ حکمران جب بھی اقتدار میں آئے ہیں ،ملک میں بے روز گاری ، کرپشن اور لاقانونیت کا سیلاب ساتھ لے کر آئے ہیں ملکی اداروں کو پرائیویٹ ٹیشن کے نام پر اپنے پسند لوگوں کو اونے پونے داموں فروخت کر دیا جاتا ہے اور ملکی خزانے کو اربوں کا نقصان پہنچایا جاتا ہے حکمران ملک سے لوٹا ہوا پیسہ بیرون ملک لے جارہے ہیں ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچایا جا رہا ہے حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے ملک ہر روز کسی نہ کسی بحران کا شکار ہو رہا ہے غریب آدمی سے جینے کا حق چھیننے کے بعد اب حکمران غریب آدمی کا مرنہ بھی اتنا مہنگا ہو گیا کہ لوگوں کے پاس کفن دفن کے پیسے بھی نہیں ہوتے مزدوروں کو تنخواہیں بھی نہیں دی جارہی ہیں ہر ادارے کا مزدور پریشانی کے عالم میں مبتلا ہے اور اپنے آپ کو غیر محفوظ سمجھ رہا ہے لوگ غربت ، بے روز گاری ، مہنگائی کی وجہ سے پریشان ہیں مگر حکمرانوں کے کان پر جوں تک نہیں رینگتی غریب مزدور کا بچہ نہ تعلیم حاصل کرسکتا ہے نہ اعلان معالج جیسی بنیادی سہولیات سے محروم ہو کر رہ گیا ہے ہر غریب آدمی موجودہ حکمرانوں کو بددعائیں دے رہے ہیں اور چوہدری پرویز الہٰی کے دور کر یاد کرتے ہیں ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں