ڈپٹی چیئرمین سینیٹ عبد الغفور حیدری کل لاہور پہنچیں گے

ہفتہ 21 مارچ 2015 16:23

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21مارچ۔2015ء) ڈپٹی چیئرمین سینیٹ اور جے یو آئی (ف) کے مر کزی سیکر ٹری جنرل مو لا نا عبد الغفور حیدری کل ( اتوار )22مارچ کو ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچیں گے ۔ قاری نذیر احمد ،حافظ اشرف گجر نے بتا یا کہ وہ دن گیارہ بجے جامعہ محمدیہ قاسمیہ والٹن روڈ پر مدرسہ کا سنگ بنیاد رکھیں گے ۔

(جاری ہے)

بعد ازں ایک بجے دارالعلوم مدنیہ رسول پارک میں تحفظ مساجد ومدارس وپاکستان کنونشن سے خطاب کریں گے جبکہ بعد نماز مغرب دارالعلوم اسلامیہ علامہ اقبال ٹاؤن میں تقسیم اسناد واستقبالیہ تقریب سے خطاب کریں گے ۔ان اجتماعات سے مو لا نا محمد امجد خان ،مولا نا مفتی مظہر اسعدی ،مو لا نا احمد میاں تھانوی ،مو لا نا محب النبی اور دیگر خطاب کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں