پنجاب ویلفےئر ٹرسٹ فار ڈس ایبل کے زیرِ اہتما م سپیشل بچوں کے عالمی دن کے موقع پر الحمرا آرٹ کلچرل کمپلیکس میں رنگا رنگ تقریب کا اہتمام

ہفتہ 21 مارچ 2015 16:26

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21مارچ۔2015ء) پنجاب ویلفےئر ٹرسٹ فار ڈس ایبل کے زیرِ اہتما م امین مکتب کے تعاون سے سپیشل بچوں کے عالمی دن کے موقع پرسست ذہنی مریض بچوں کیلئے کی گئی کاوشوں کو سراہنے کیلئے الحمرا آرٹ کلچرل کمپلیکس ، قذافی سٹیڈیم میں رنگا رنگ تقریب کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں سست ذہنی مریض بچوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور سپیشل بچوں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا ۔

پروگرام کے مہمان خصوصی ممبر قومی اسمبلی شائستہ پرویز ملک‘جسٹس(ر)عامر رضا‘جسٹس فرخ عرفان تھے جبکہ پنجاب ویلفئر ٹرسٹ فار ڈس ایبلڈکے ڈائریکٹر ڈاکٹر اظہار الحق ہاشمی گیسٹ آف آنر تھے۔ اس موقع پر امین مکتب کی پرنسپل خاور سلطانہ نے امین مکتب سکول کی 50سالہ کارکردگی رپورٹ پیش کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈاکٹر اظہار الحق ہاشمی نے اپنے خطاب میں کہا کہ خصوصی بچے ملک کا مستقبل ہیں ۔

ان کی صلاحیتوں میں نکھار لانے کے لئے اس طرح کی سرگرمیاں بہت ضروری ہیں اور یہ بچے بھی نہ صرف ملک بلکہ دنیا بھر میں ملک کا نام روشن کرسکتے ہیں بلکہ ملک کی ترقی میں بھی اہم کردار ادا کرسکتے ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ ان کا ادارہ امین مکتب سے مل کر آؤٹ ریچ پروگرام کر رہا ہے جس میں جو بچے سکولوں تک نہیں جا سکتے یا جن کے والدین معاشی مسائل کی وجہ سے ایسے بچوں کو تعلیم نہیں دلوا سکتے ان بچوں کو گھر میں تمام سہولیات فراہم کی جاتی ہیں اور اس وقت 1800کے قریب سپیشل بچے آؤٹ ریچ پروگرام سے مستفید ہو رہے ہیں۔

جسٹس(ر)عامر رضا‘جسٹس فرخ عرفان نے اپنے خطاب میں کہا کہ سپیشل بچوں پر توجہ دیکر ہم انہیں معاشرے کا فعال رکن بنا سکتے ہیں۔ ممبر قومی اسمبلی شائستہ پرویز ملک نے کہا کہ لیبارڈ اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے جہاں ایسے بچوں کو ساری سہولیات مہیا کی جاتی ہیں۔بعد ازاں کمیونٹی ریسورس پرسن لڑکیوں کو ایورڈ اور کیش پرائز انعام بھی دےئے گئے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں