پنجاب بھر میں644ٹریفک حادثات میں7افراد جاں بحق،523زخمی

ہفتہ 21 مارچ 2015 16:26

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21مارچ۔2015ء) پنجاب کے مختلف مقامات پرگزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 644ٹریفک حادثات میں 07افراد جاں بحق جبکہ 523 زخمی ہوگئے جن کو فوری طور پر نزدیکی ہسپتال میں پہنچایا گیاجبکہ239افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پرموقع پر ریسکیو 1122نے ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ریسکیو 1122کے پراونشل مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں270ڈرائیورز ،20کم عمرڈرائیور،373مسافراور126پیدل چلنے والے متاثر ہوئے ۔

(جاری ہے)

اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ134ٹریفک حادثات کی کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت131ایمرجنسیمتاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد63حادثات میں74متاثرین کے ساتھ دوسرے جبکہ ملتان میں62حادثات میں78متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات میں کل769متاثر ہونے والوں میں سے592مرد اور177خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں96افر اد کی اوسط عمر18سال سے کم اور505فراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان اور168زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زیادہ تھی۔ان ٹریفک حادثات کے بیش تر واقعات میں زیادہ تر549موٹر سائیکلز70آٹو رکشے57موٹر کاریں36مسافربس20ٹرک اور58دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں