الیکشن کمیشن پنجاب نے وزیراعظم، وزیراعلیٰ، گورنر، سمیت صوبائی وزراء پر کنٹونمنٹ بورڈز کے دوروں پر پابندی عائدکردی

ہفتہ 21 مارچ 2015 16:59

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21مارچ۔2015ء) الیکشن کمیشن پنجاب نے صوبے بھر کے کنٹونمنٹ بورڈز میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے پیش نظر ضابطہ اخلاق جاری کرتے ہوئے وزیراعظم، وزیراعلیٰ، گورنر، سمیت صوبائی وزراء پر کنٹونمنٹ بورڈز کے دوروں پر پابندی عائد کرتے ہوئے الیکشن کے انعقاد تک بیوروکریٹس کے تقرر وتبادلوں سمیت کنٹونمنٹ بورڈز کی حدود میں واقع ہر قسم کے ترقیاتی کاموں پر پابندی عائد کردی ہے اور ترقیاتی فنڈز کے اجراء پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں