پی سی بی کا چیف سلیکٹر معین خان کو فارغ کرنے کا فیصلہ

ہفتہ 21 مارچ 2015 17:31

پی سی بی کا چیف سلیکٹر معین خان کو فارغ کرنے کا فیصلہ

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21مارچ۔2015ء ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیوزی لینڈ میں کسینو اسکینڈل کے باعث چیف سلیکٹر معین خان کو فارغ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو نجی ٹی وی کے مطابق پی سی بی نے معین خان کو کسینو اسکینڈل کے باعث چیف سلیکٹر کے عہدے سے فارغ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ ان کے ساتھ سلیکشن کمیٹی کے دیگر اراکین کو بھی فارغ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، دورہ بنگلادیش کے لئے ٹیم کا انتخابات نئی سلیکشن کمیٹی کرے گی جس کا اعلان آئندہ ہفتے کیا جائے گا اور نئی سلیکشن کمیٹی کو نوجوان کھلاڑیوں کے انتخاب کا ٹاسک بھی ملے گا۔

واضح رہے کہ ورلڈ کپ کے ابتدائی میچوں میں قومی ٹیم کی بدترین کارکردگی کے بعد معین خان کو کسینو میں دیکھا گیا تھا جس کے باعث انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا جب کہ چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے کسینو جانے پر معین خان سے تحریری وضاحت طلب کرتے ہوئے انہیں وطن واپس بلایا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں