سیکورٹی بجٹ میں 25 فیصد اضافہ سمیت آئندہ مالی سال کیلئے بجٹ تجاویزتیار،

سرکاری بھرتیوں کے لئے فنڈز،انرجی بحران،پولیس اورحساس اداروں کے اہلکاروں کی تربیت کے لئے جدید الات بھی خریدے جائیں گے، سینئر اراکین اسمبلی ،صوبائی وزرا اور معروف کاروباری شخصیات نے ”آئندہ مالی سال کے بجٹ کے حوالے سے حکومت کو ”اپنی تجاویز“ بھجوانے کا انکشاف

ہفتہ 21 مارچ 2015 19:14

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21مارچ۔2015ء) سینئر اراکین اسمبلی ،صوبائی وزرا اور معروف کاروباری شخصیات نے ”آئندہ مالی سال کے بجٹ کے حوالے حکومت کی طرف سے” طلب کردہ تجاویز“ کے پیش نظر اپنی تجاویز بھجوا دی ہیں جس کے مطابق سیکورٹی کی مد میں بجٹ میں 25 فیصد اضافہ کرنے کی تجویز بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

وزارت خزانہ پنجاب کے معتبر ذرائع نے آن لائن کو بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی مشاورت سے پنجاب نے دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے ممکنہ بجٹ میں اضافے کا فیصلہ کرتے ہوئے اس کے لئے سینئر صوبائی وزرا اور سیکورٹی ادارے کے ذمہ دار آفیسر پر مشتمل کمیٹی بھی قائم کردی ہے ۔

ذرائع نے آن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے یہ بھی انکشاف کیا کہ سرکاری بھرتیوں کے لئے فنڈز، خواتین کے مختلف منصوبوں کے لئے مخصوص فنڈز،انرجی بحران،پولیس اورحساس اداروں کے اہلکاروں کی تربیت کے لئے جدید الات خریدنے جیسے فنڈزکا خاص طور پر جائزہ لیا جا رہا ہے۔تاہم دینی مدارس اصلاحات کے لئے نئے سیکورٹی پلان کے لئے مطلوبہ فنڈزکی فہرست بھی تیار کی جا رہی ہے۔ نئے ”سیکورٹی پلان بجٹ“ میں دہشت گردی کے خاتمے کے لئے اہلکاروں کی بھرتیاں، تربیت ،جدید ٹیکنالوجی کے آلات کی کے لئے علیحدہ کمیٹی کا اعلان جلد متوقع ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں