تحریک انصاف عوام کے حقوق کی نمائندگی کررہی ہے‘ سعدیہ سہیل رانا

ہفتہ 21 مارچ 2015 20:47

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21مارچ۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کی جنرل سیکرٹری شعبہ خواتین و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانانے کہا ہے کہ تحریک انصاف عوام حقوق کے لئے نمائندگی کررہی ہے مسلم لیگ ن جب سے اقتدار میں آئی ہے یہ کسانوں مزدوروں اور ملازمت پیشے افراد کا استحصال کر رہی ہے حالانکہ ان کی خوشحالی پاکستان کی خوشحالی ہے اور تحریک انصاف انکی خوشحالی کو یقینی بنانے کے لیے کوئی کسر اٹھا نہ رکھے گی۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب بیانات دینے میں شیر ہیں عملی طور پر پنجاب کے حکمرانوں نے صوبے کی عوام کو کچھ نہیں کیا پنجاب کے کسان موجودہ حکومت کی کسان دشمن پالیسیوں سے سخت تنگ ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ چھوٹے کسانوں کے معاشی مفادات کو محفوظ بناناوقت کی اہم ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں